کمالیہ(نامہ نگار) حافظ عالمگیر ممبر ضلعی امن کمیٹی منتخب’ دوست احباب سمیت دیگر شخصیات نے مبارکباد پیش کی ۔ تفصیل کے مطابق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ عالمگیر ممبر ضلعی امن کمیٹی منتخب ہو گئے ۔ ان کو ممبر ضلعی امن کمیٹی منتخب ہونے پر دوست احباب سمیت دیگر شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس عہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سرانجام دیتے ہوئے علاقہ میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ہم اللہ تعالیٰ سے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں ۔
48