33

حافظ غلام عباس کا 25واں سالانہ عرس 17فروری کوہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیرطریقت حا فظ غلام عباس رحمة اﷲ علیہ نور منڈی والے کا 25 واں سالانہ عرس مبارک 17فروری بمطابق 25 رجب المرجب بروز جمعتہ المبارک بعدازاں نماز مغرب زیرسرپرستی بابا غلام محمد انصاری’ صاحبزادہ اسد علی انصاری’ نوید حسن انصاری بمقام ویور کالونی نمبر2 مکان نمبر 379 نزد گورنمنٹ ملت کالج غلام محمد آباد فیصل آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ عرس تقریبات کی نقابت ڈاکٹر محمد اویس سلطانی کریں گے۔ نعت خواں حضرات میں محمد وسیم’ عمر قادری’ شاہ جہان’ اقبال قادری’ ڈاکٹر طارق شہزاد’ صوفی محمد ارشاد قادری’ حاجی عبدالغفور کے نام شامل ہیں۔ عبدالجبار باجوہ’ عبدالرحمن’ عبدالرئوف’ محمد سلیم’ انور بھٹی’ سائیں گلزار’ اظہر رسول’ محمد بلال’ غلام صابر’ ملک تاج دین’ حاجی محمد اسحاق انصاری’ خادم حسین انصاری’ ملک نعمان اور دیگر مریدین وعقیدت مندوں نے اپیل کی ہے کہ عرس تقریب میں شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کریں۔ عبدالغفار چوہان مہمان خصوصی ہوں گے۔ صاحبزادہ شاہین عباس سروری اور میاں محمد رفیق قادری کی خصوصی آمد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں