حافظ نعیم الرحمن 10اکتوبر کو فیصل آباد آئیںگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کل (بروزجمعہ) 10 اکتوبر فیصل آبادآئیںگے یہاںوہ کریسنٹ گرا ئونڈ شیخوپورہ روڈپرشام تین بجے بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس پروگرام میںہزاروںطلباوطالبات رجحان ٹیسٹ دیںگے جس میں کامیاب ہونے والے طلباوطالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انھیں روزگارمیں معاونت فراہم کی جائے گی۔ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرو اکر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے، نوجوان اس پروگرام میں اپنا نام اور مقام بنا کر آئی ٹی کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے او اپنے اور اپنے خاندان کے خوشحالی کے لیے قدم بڑھائیں گے ۔مفت آئی ٹی کورسز مکمل کر کے کے نوجوان دنیا بھر میں جا کر اپنی تعلیم کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ گھربیٹھے باعزت روزگار کما سکیں گے جوملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام دوسال قبل کراچی سے شروع کیا گیا تھاجس کا دائرہ کار اب ملک بھرتک بڑھایاجارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں