46

حالات سنگین،PCOکے نفاذ پر غور

اسلام آباد (عظیم صدیقی) فیصلہ ساز بمقابلہ اعلیٰ عدلیہ معاملات بند گلی میں’ حالات انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکے’ فیصلہ ساز فیصلہ کر چکے ہیں کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے اور امن وامان کو بدتر ہونے سے بچانے کیلئے نومبر 2007 طرز کے اقدامات کیے جائیں، PCO نافذ کرنے پر غور ہو رہا ہے کیونکہ اس وقت وزیراعظم اور آرمی چیف کی کاوشوں کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور بعض ججوں کے ریمارکس کو خطرہ قرار دیا جا رہا ہے کہ IMF سے معاہدہ مہنگائی میں کمی کا جو سلسلہ مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے وہ اس وقت ”انڈر تھریٹ” ہے اس سلسلے میں مشاورتی عمل جاری ہے وزیراعظم کے دورہ چین کے فوری بعد کوئی اہم قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں