حالات سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی،گولی لگنے سے نوجوان زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون نے زہرلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی جبکہ پسٹل صاف کرتے گولی لگنے سے نوجوان لہولہان ہوگیابتایا جاتا ہے کہ شاہ کوٹ کی رہائشی28سالہ رخسانہ زوجہ عابد کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا تو اس نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں’جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاںوہ دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئی جبکہ الٰہی آباد کے رہائشی حسیب ولد مختار پسٹل صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی فائرکی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو حسیب خون سے لت پت پڑا تھا اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں