35

حالات کو خرابی سے بچانے کیلئے اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (عظیم صدیقی) اعلیٰ عدلیہ کے بعض فیصلوں کے حالیہ فیصلوں نے ”فیصلہ سازوں” اور حکمرانوں کو چکرا کر رکھ دیا، اہم فیصلے ہو چکے’ عملدرآمد کب ہو گا مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے طریقہ کار کیا رکھنا ہے اس بارے وزیراعظم کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے حکومتی اتحادیوں کو اعتماد میں لیں کیونکہ فیصلوں پر عملدرآمد بہرحال حکومت وقت نے کرنا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ترین ذرائع نے آج صبح رابطہ کرنے پر بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ اور لاہور وپشاور ہائیکورٹس کی وجہ سے فیصلہ ساز بے حد پریشان ہیں کیونکہ اس سے ”بیرونی سرمایہ کاری” اور ملکی معیشت بُری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اس سے حالات بدتر ہو سکتے ہیں حالات کو خرابی سے بچانے کیلئے اہم فیصلے بہت جلد ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں