حالات کے ستائے نوجوان نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے مسیحی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد گلی نمبر9 کا رہائشی 23سالہ دائود ستار ولد ستار مسیح گھریلو ومعاشی حالات سے پریشان تھا۔ جسکی وجہ سے گھر میں بھی آئے روز جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اس کا گھر والوں سے پھر کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے خود کو کمرہ میں بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے جھول گیا، جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو دائود ستار کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں