65

حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کا رہائشی 40سالہ اقبال ولد اکرم کچھ عرصہ سے بیروزگار تھاجسکی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز میاں بیوی میں کسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں