حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ،بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے علاقہ 534گ ب کے رہائشی20سالہ عدنان ولد ارشاد معاشی حالات سے تنگ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز کسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اہل خانہ علم ہونے پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں