حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے رہائشی 25سالہ کاشف ولد منیر نے گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں