حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے رہائشی 45سالہ یاورولد صدیق کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا۔ جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گذشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ جسے تشویشناک حالت میںہسپتال لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی ، دورا ن علاج زندگی کی بازی ہار گیا ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں