حالات کے ستائے نوجوان نے پھندا لیکر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ رسول پورہ کا 32سالہ علی زمان کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا، جس کے باعث گھر میں بھی اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ شام بھی اس کا گھر والوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسہ ڈال کر چھت سے لٹک گیا جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو اس کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو مدینہ ٹائون پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں