حالات کے ستائے نوجوان کی خودکشی،فیل ہونے پر طالب علم نے تیزاب پی لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جبکہ دو پیپرز میں فیل ہونے پر طالب علم کی تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب احمد نگر کا رہائشی اشفاق احمد کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان تھا۔ جسکی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز دوبارہ کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے کمرہ میں جا کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول گیا جب کافی دیر تک باہر نہ آیا تو گھر والوں نے دیکھا تو پنکھے سے نعش لٹک رہی تھی۔ جبکہ نویں جماعت کے طالب علم بابر علی ولد نعمت علی سکنہ 65 ج ب نے دو پیپرز میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں