حالات کے ستائے نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کے رہائشی 40سالہ احمد دین ولد بشیر احمد نے علاقہ میں بکڈپو بنا رکھا تھا اور معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا، جس کے باعث ڈپریشن کا شکار تھا اور گھر میں بھی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز حالات سے تنگ آ کر احمد دین نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں