حالات کے ستائے 2نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے2نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، بتایا جارہا ہے کہ گٹ والا کے رہائشی 32سالہ ہاشم ولد سعید نے گھریلو و معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ نواحی گائوں236گ ب کے رہائشی42سالہ عبداللہ ولد اشرف کا حالات کی وجہ سے اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز کسی بات پر اہل خانہ سے دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو اس نے آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں