47

حالات کے ستائے 2نوجوان نے خود کشی کرلی

فیصل آباد’ جڑانوالہ (سٹاف رپورٹر’ نامہ نگار) گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے علاقہ 74 گ ب کا رہائشی 22سالہ نوجوان عثمان ولد شیری کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر ڈیرہ پر جا کر سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم ستیانہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں 28 سالہ نوجوان نے پنکھے کیساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ انور آباد کا رہائشی 28 سالہ نوجوان اپنے گھر کے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اس نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر پنکھے کیساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی نوجوان بیٹے کی موت کا سن کر والدین سکتے میں آ گئے اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں