38

حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر

سرگودھا (بیوروچیف) حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہونے سے مسافر اور ان کے عزیز و اقارب شدید اذیت میں مبتلا ہیں کئی کئی گھنٹے ٹرینوں کا لیٹ ہونا معمول بن گیا ہے کراچی سے سرگودھا براستہ لالہ موسیٰ حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 6 سے 7گھنٹے لیٹ آرہی ہے اسی طرح لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا کراچی چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 8سے 9گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر لیٹ ہورہی ہے محکمہ ریلوے اس ضمن میں یہ بتاتا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹریک خراب ہیں مسافروں کی حفاظت کیلئے ٹرین کی رفتار کم کرنا پڑتی ہے جس سے گاڑیاں لیٹ ہورہی ہیں جلد ہی اس پر قابو پالیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں