29

حالیہ بارشوں کے دوران حادثات میں 78اموات

لاہور (بیوروچیف) ملک میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 78 ہو گئی۔پنجاب میں 48، خیبر پختون خوا میں 20 افراد جان سے گئے’130سے زائد افراد زخمی ہوئے تازہ واقعات میں رائے ونڈ اور قصور میں کرنٹ لگنے سے 2 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لاہور کے نشتر ٹاون اور شاہدرہ ٹاون میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔کوہلو میں بارش سے شاہراہ متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث کوہلو کا سبی سمیت اندرونِ بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں