حامد رضا،جنید افضل کی گرفتاری،ضمنی الیکشن مقررہ تاریخ پرہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل وسابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا اور سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی گرفتاری سے ضمنی الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ این اے104 اور پی پی98 میں ضمنی الیکشن اپنی مقررہ تاریخ 23نومبر کو ہی ہونگے۔ قانونی ماہرین کے مطابق جب تک ان کو عدالت کی طرف سے کوئی ریلیف ملے گا اس وقت تک ضمنی الیکشن ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ این اے104 اور پی پی98 میں 9مئی مقدمات میں حامد رضا اور جنید افضل ساہی کو قید کی سزا کے بعد ان کی اہلی کے باعث 23نومبر کو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں