23

حامد رضا نے شامل تفتیش ہونے کی پیشکش کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے خود کو فیصل آباد حساس ادارے پر حملہ کے الزام میں شامل تفتیش ہونے کی پیش کش کردی ہے۔ احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے جو رانا ثناء اللہ ہم سے چھین نہیں سکتا۔ صاحبزادہ حامد رضا کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حساس ادارے پر حملے کے وقت منہ چھپائے ہوئے لوگوں کی شناخت کی جائے کہ وہ کس کے کارکن تھے۔ حساس ادارے پر حملہ کرنے والے تمام کردار رانا ثناء اللہ کی طرف سے بھجوائے گئے تھے۔ رانا ثنا ء اللہ نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا نام مرکزی کردار کے طور پر خواہش کرکے شامل کروایا۔ رانا ثناء اللہ کے بجھوائے گئے شرپسندو ں نے حساس ادارے پر حملہ کیا جبکہ اس حملہ کے وقت صاحبزادہ حامد رضا حساس ادارے کے دفتر سے سینکڑوں گز پیچھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں