43

حانی خان چوک گلی نمبر19میں سیوریج کے پانی نے تباہی مچا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی نے حانی خان چوک کی گلی نمبر17 کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن کر دی’ سیوریج کے گندے پانی نے مکینوں کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا’ نمازی باجماعت نماز ادا کرنے سے قاصر ہو گئے’ باربار واسا حکام کو شکایت کے باوجود متعلقہ حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے اور ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی’ گٹروں کے کھلے مین ہول علاقہ کے بچوں میںموت بانٹنے لگے’ والدین اپنے بچوں کو گلی میں بھیجنے سے خوف کھانے لگے’ گلی میں گندا پانی جمع ہونے سے یہ گلی علاقہ غیر کا منظر پیش کر رہی ہے’ گندے پانی کے تعفن سے ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں’ گندا پانی مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس سے ڈینگی کا مرض پھیلنے کا بھی اندیشہ پیدا ہو گیا ہے’ علاقہ مکینوں نے ڈویژنل کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محترمہ سلوت سعید’ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ایم ڈی واسا عامر عزیز سے اپیل کی ہے کہ وہ خود حانی خان چوک گلی نمبر17 کا وزٹ کریں اور مکینوں کی حالت زار دیکھیں’ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی کو نکالنے کا بندوست کیا جائے اور مکینوں کو اس اذیت سے نکالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں