2

حبا بخاری کیساتھ مجھے پہلے بھی بہت پسند کیا گیا: دانش تیمور

کراچی (شوبز نیوز) فلم اور ٹی وی ڈراموں کے سپر اسٹار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ عصرِ حاضر میں پاکستان ٹیلی ویژن ڈرامہ شہرت اور مقبولیت کے آسمان کو چھو رہا ہے، میری نئی ڈرامہ سیریل ہمراہی لندن، ترکیہ اور اسلام آباد کی دل کش لوکیشن پر فلمائی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار دانش تیمور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی اسکرین پر رومانس کے ساتھ ایکشن بھی دکھائی دے گا، ناظرین مجھے زندگی کے یادگار کردار میں دیکھیں گے، میری بیگم عائزہ خان میری کامیابی پر بے انتہا خوش ہوتی ہیں اور جب ان کا ڈرامہ سپر ہٹ ہوتا ہے تو میں بھی دل و جان سے انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ 2025 کی طرح 2026 بھی میرے لیے یادگار پروجیکٹ لے کر آ رہا ہے، میں سوشل میڈیا سے زیادہ اپنے کام پر فوکس کرتا ہوں، جیو سے میری نئی ڈرامہ سیریل ہمراہی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں