حجاج کرام قربانی کیلئے 55500روپے خرچ کرینگے

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں برس 1لاکھ 79ہزار 210عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج اداکریں گے اور حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب94کروڑ61لاکھ50ہزار روپے خرچ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس عازمین حج سے قربانی کیلئے55,500روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔پاکستان سے رواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجازمقدس جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں