34

حج آپریشن شروع’ پہلی پرواز مدینہ منورہ روانہ

کراچی (بیورچیف)حج آپریشن کے سلسلہ میںپاکستان سے حج پروازیں شروع ہو گئیں’آج کراچی سے مدینہ منورہ کے لئے حج پرواز وںکا عمل شروع ہو گیاہے۔ڈائریکٹرحج کراچی کے مطابق آج صبح پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے، پہلی حج پرواز سے150مسافر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کے مطابق دوسری حج پرواز بھی آج رات ہی روانہ ہوگی، دونوں پروازوں سے مجموعی طور پر330عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے’آج روانہہونیو الی دونوں پروازیں نجی ائیرلائنز آپریٹ کررہی ہیں۔اپنے بیان میں ڈائریکٹرحج کا کہنا تھا کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کو 8 کانٹرز دیے گئے ہیں۔امتیاز شاہ کے مطابق عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں