حج آپریشن کا آغاز’442عازمین مدینہ پہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 442عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ پہنچ گئی۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق کوئٹہ سے پہلی حج پرواز صبح10بجے 170 حجاج کو لے کر روانہ ہوئی۔ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10بجے 323مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔پہلے مرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں عازمین حج کی پروازیں جدہ جائیں گی۔اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکومت کے اشتراک سے روڈ ٹو مکہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔روڈ ٹو مکہ سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کرواکے جائیں گے۔ قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن 31مئی تک جاری رہے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 10جون سے 10جولائی تک رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں