9

حج آپریشن 26ہزار711 عازمین سعودیہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزارت مذہبی امور حج انتظامات کی نگرانی کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی متعدد ملاقاتیں پاکستان حج مشن کے زیر انتظام عازمین کی رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کا جائزہ، عازمین سے ملاقاتیں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات آج متوقع ہے109 پروازوں کے ذریعے 26 ہزار 711 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد 6 ہزار 11 عازمین حج کے اولین قافلے مکہ مکرمہ پہنچے پرائیویٹ حج سکیم کے ایک ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے عازمین حج کی دیکھ بھال اور انتظامات کیلئے 336 معاونین حج سعودی عرب میں تعینات ہیں، پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 116 ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ سعودی عرب میں مصروف عمل ہے گزشتہ 13 دنوں میں راستہ بھولنے والے 42 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیاعازمین کرام کے 233 بیگز اور 58 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیںسعودی حکام کے تعاون سے 14 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں