54

حج درخواستوں کیلئے اہم فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کے آن لائن اندراج کیلئے موبائل ایپ کا اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حج درخواستیں جمع کروانے کا وقت قریب آگیا، سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں نومبر کے آخری ہفتے میں طلب کر لی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ سے حج پالیسی 2024نومبر کے آغاز میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ سرکاری حج پیکج میں عوامی تجاویز پر کئی تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور حج پالیسی کو حتمی شکل دے کر کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پہلی بار اضافی رقم کے ساتھ 20 سے 25 دن کا شارٹ حج پیکج بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ حج سکیم جاری رکھی جائے گی۔ اکانومی پیکج ماضی کی طرح 40 دن پر ہی محیط ہوگا۔ پاکستان سے 179210عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں