37

حج درخواستیں’ آج آخری روز

اسلام آباد (بیوروچیف) بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج(17دسمبر) کو آخری روز ہے۔وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق آج تک موصول تمام درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کے تحت کامیاب تصور ہوں گی جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19تا 27دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ پاک حج اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈان لوڈ کر لیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17دسمبر کو 9بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل درخواستوں کے ذمہ دار درخواست گزار ہونگے، واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں