حج ویزا کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ خبردار بھی کردیا کہ حج ویزا کے لیے بائیو میٹرک کروانا لازمی ورنہ ویزا جاری نہیں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ویزا کیلئے فعال ای میل لازمی، پاسپورٹ کی اسکین کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگی،پاسپورٹ کی مدت معیاد 26 نومبر2026ء تک لازمی ہونی چاہیے، ویزاجاری کرنیوالا سفارتخانہ اسلام آباد منتخب کیا جائے ، چہرے اور انگلیوں کی اسکینگ ہوگی۔بیان کے مطابق اوورسیز پاکستانیز سعودی ایپ میں رجسٹریشن کیلئے لوکیشن پاکستان منتخب کریں، یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ بائیومیٹرک کے بعد تصدیقی ای میل کا پرنٹ عازمین اپنے پاس ضرور محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں