حج ویزا کے لئے با ئیو میٹرک کی کل آخری تاریخ

اسلام آباد (بیوروچیف) سعودی حج ویزاکیلئے بائیو میٹرک مکمل کروانے کی حتمی ڈیڈ لائن 17 فروری تک ہے ،ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی حج ویزا کیلئے بائیو میٹرک موبائل ایپ سے گھر بیٹھے مکمل کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیو میٹرک حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی شرط ہے ،بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزانہیں لگے گا،چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز سے بھی بائیومیٹرک کروائی جا سکتی ہے ،عازمین حج تاشیرہ سینٹرز سے ملنے والی رسید یا تصدیقی ای میل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں