65

حج پالیسی 2024ء تیار

اسلام آباد(بیوروچیف) وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی2024تیارکرلی ہے ، عازمین کو موبائل سم،ٹرانسپورٹ ،حرم کے نزدیگ رہائش گاہیں فراہم کی جائیں گی ،عازمین کو وزارت کی جانب سے دو سوٹ کیس فراہم کئے جائیں گے جن پر کیو آر کوڈ کے زریعے تفصیلات درج ہونگی، پالیسی آنے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ نگران وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت مذہبی امور نے آنے والے حج کیلئے پالیسی تیار کر لی ہے جو کہ وفاقی کابینہ کے ا جلاس میں پیش کی جائے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج کی بھرپور تیاریاں شروع کردی جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں