حج کی تیاریاں ،مکہ میں داخلہ کیلئے پرمٹ لازمی قرار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے تیئس اپریل سے پرمٹ کی شرط پرعمل درآمد ہو گا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیرملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں بصورت دیگر اسے خلاف ورزی شمار کیا جائیگا۔اعلامیے کے مطابق 23اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہوگا۔ پرمٹ کے بغیر انہیں شمیسی یا دیگر چیک پوسٹ سے لوٹا دیا جائے گا۔جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ایسے غیرملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے ۔انہیں کام کی نوعیت کے اعتبار سے ابشر یا مقیم پورٹل سے پرمٹ جاری کرانا ہوگا۔خلیج تعاون کونسل کے شہری یا مملکت میں دیگر ویزوں پر مقیم ہیں ان غیرملکیوں کے لیے نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجرا 29اپریل سے دس جون تک بند رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں