حج کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی،4فضائی کمپنیوں سے معاہدے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،عازمینِ حج کو سعودی عرب لے جانے اور واپس پاکستان لانے کے لیے چار فضائی کمپنیوں سے معاہدے طے پا گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حج 2026 کیلئے عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پی آئی اے،سعودی ایئرلائن اور دو پاکستانی نجی فضائی کمپنیوں کیساتھ معاہدے کیے گئے ہیں،معاہدے کے تحت پی آئی اے 49 ہزار 20 سرکاری عازمینِ حج کوسعودی عرب لے جائیگی جبکہ سعودی ایئرلائن 47 ہزار 690 عازمین کوفضائی خدمات فراہم کرے گی۔ذرائع کے مطابق دوپاکستانی نجی فضائی کمپنیاں مجموعی طور پر ساڑھے 22ہزار عازمینِ حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گی،وزارتِ مذہبی امور نے تمام فضائی کمپنیوں کوحتمی فلائٹ شیڈول جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طورپرایک لاکھ 19 ہزار210 عازمینِ حج کو فضائی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں