16

حذیفہ اور حزیمہ نے پہلی اسلام آباد پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)حذیفہ اور حزیمہ نے پہلی اسلام آباد پیڈل چیمپئن شپ میں ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔چیمپیئن شپ میں 20 ٹیموں کے پر 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مرحلہ ایک سنسنی خیز فائنل کی صورت میں ہوا جس میں دو بھائیوں کی جوڑی حذیفہ اور حزیمہ نے سمی اور رافع کے خلاف زبردست مقابلہ کیا۔ ایک کانٹے دار اور دلچسپ میچ کے بعد حذیفہ اور حزیمہ نے سپر ٹائی بریک کے آخری پوائنٹ پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ کو بڑی تعداد میں شائقین نے دیکھا اور اسے وفاقی دارالحکومت میں اب تک کا سب سے دلچسپ پیڈل فائنل میچ قرار دیا۔ یہ چیمپئن شپ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیڈلسٹان (سلمان اکبر) کے تعاون سے منعقد ہوا، جبکہ دی پیڈل ڈسٹرکٹ (عبدللہ شفیق اور ریان خان) نے اس خطے کے پہلے رینکنگ ایونٹ کی میزبانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں