حرا مانی کی رجب بٹ سے فرمائش، رجب نے بڑا اعلان کردیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔حال ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی گفتگو شامل ہے۔مذکورہ کلپ میں حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جہاں رجب بٹ معمول کے مطابق اپنی ولاگنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی دوران ان دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں