42

حرمین شریفین میں ختم القرآن کے روح پر ور اجتماعات میں 30 لاکھ افراد کی شرکت

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین شریفین میں29ویں شب میں ختم القرآن کا فقید المثال اجتماع ہوا، امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں29ویں تراویح اور ختم القرآن کی دعا میں مجموعی طور پر30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔مقامی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی29ویں شب مسجد الحرام میں25لاکھ سے زائد افراد ختم قرآن کی دعا میں شریک ہوئے۔دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، امام حرم شیخ عبدالرحمن السدیس نے امت مسلمہ خصوصا سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔دوسری جانب مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں