18

حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ دفاعی معاہد ے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے،معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستا ن اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں۔حرمین شر یفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں