حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی 3,2,1کی عبوری کابینہ نے حلف اٹھا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوا رہ گلی نمبر3-2-1 کی عبوری کابینہ نے حلف اٹھا لیا’ مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین نے عبوری صدر محمد امین بوبا’ جنرل سیکرٹری شیخ وقاص اقبال’ سینئر نائب صدر شیخ صادق حفیظ’ نائب صدر ملک غلام قادر’ جوائنٹ سیکرٹری ملک اختر’ فنانس سیکرٹری شیخ یاسر’ سیکرٹری اطلاعات محمد امین جاوید سے ان کے عہدوں کا حلف لیا’ حلف برداری کی تقریب میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ چیف آرگنائزر میاں مبین شہزاد’ شعیب ٹھاکر’ حاجی نعیم’حافظ طاہر جمیل’ شیخ وسیم’ مبشر ٹھاکر’ خواجہ رضوان کے علاوہ حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 کے تاجروں’ دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ حلف برداری کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین ‘جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ چیف آرگنائزر میاں مبین شہزاد’ شعیب ٹھاکر’ حاجی نعیم’ حافظ طاہر جمیل نے کہا کہ حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 کے آئین اور مارکیٹ کے تاجروں اور ووٹروں کی مشاورت سے عبوری کابینہ کا اعلان کیا گیا ہے جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں کیا جاتا یہی عبوری کابینہ حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 میں تاجروں کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں’ آج سے پرانی کابینہ اور الیکشن کمیشن کو ختم کر دیا گیا ہے’ بہت جلد نئی الیکشن کابینہ تشکیل دے کر صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں گے’ مقررین نے کہا کہ حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 میں جرات مند قیادت کی ضرورت تھی جو مصیبت کے وقت تاجروں کو تنہا نہ چھوڑے’ ہمیں امید ہے کہ عبوری کابینہ کے صدر محمد امین بوبا’ جنرل سیکرٹری شیخ وقاص اور دیگر عہدیداران یہاں کے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کیلئے نیک شگون ثابت ہوں گے’ ہمارا پہلے بھی تعاون حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 کے ساتھ تھا انشاء اللہ ہم آئندہ بھی ان کے ہر دکھ درد میں شریک ہوں گے ان کے مسائل حل کرائیں گے’ اس موقع عبوری صدر محمد امین بوبا’ جنرل سیکرٹری شیخ وقاص نے کہا کہ محمد امین بٹ اور مارکیٹ کے تاجروں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور دکانداروں کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے’ انہوں نے کہا کہ نئی ووٹر لسٹ بنے گی جس میں جعلی ووٹوں کو ختم کیا جائے گا’ انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ الیکشن کمیشن کے نیچے الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن سابقہ کابینہ سے ملی ہوئی ہے’ نیا الیکشن بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو حرم کلاتھ مارکیٹ گوردوارہ گلی نمبر3-2-1 میں غیرجانبدار الیکشن کروا کر جیتنے والوں کو اقتدار سونپے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں