حریم فاروق اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید میں زد میں

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران پہنے گئے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔کئی کامیاب ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی باصلاحیت اورخوبرواداکارہ حریم فاروق کی حال ہی میں ہونیوالے ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں وہ سفید کاٹن کرتا اورپھٹی ہوئی ڈینم جینز پہنے نظر آئیں، اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدیدتنقیدکی جارہی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو نامناسب اور غیر موزوں قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں ایسا فیشن اپنانا چاہیے جو ہم پر اچھا لگے، کسی نے لکھا کہ ساری توجہ جینز اور گھٹنے پر ہی جا رہی ہے۔کچھ صارفین نے ڈیزائنر پربھی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اپنا ڈیزائنر تبدیل کرنا چاہیے،کچھ لوگوں نے لباس کو بچوں کے پھٹے ہوئے کپڑوں سے تشبیہ دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں