حساس ادارے کے جعلی ملازم 2مجرموں کو قید وجرمانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہریوں کو حساس ادارے کے ملازمین بنکر کالیں کرنے والے دومجرموں کو مجموعی طور پر 8سال سے زائد قید اور 8لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔ سینئر سول جج فوجداری جمیل احمد بھٹی نے ایف آئی اے کے مقدمہ میں ملوث دو مجرموں محمد عامر اور علی رضا کو مجموعی طور پر 8سال دو ماہ قید اور 8لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرموں کو مزید قید کی سزا بھگتناہوگی۔ استغاثہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سائبر کرائم ونگ سہیل ساجد رانجھا نے کی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم شہریوں کو حساس ادارے کے ملازم بنکر کالیں کرنے کے ساتھ ساتھ’ سموں کی غیر قانونی خریدوفروخت کے ساتھ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کر کے انکے خلاف چالان عدالت میں بھجوایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں