56

حساس تنصیبات حملہ کیس میں ملزم نامزد

گوجرانوالہ(نامہ نگار)حساس تنصیبات پر حملہ اور جلائو گھیرائو کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی سمیت 10پی ٹی آئی رہنما ئو ں کوملزم نامزد کر دیا گیا گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت میں حساس تنصیبات پر حملہ اور جلائوگھیرائو کے کیس میں استغاثہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیاذرائع جے آئی ٹی نے کہاکہ 9مئی واقعات میں ملوث 50ملزمان کو عدالت نے 27نومبر کو طلب کرلیا،مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10رہنما بھی سازش کرنے کی دفعات کے تحت ملزم نامزد کئے گئے ہیں،مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی بھی ملزم نامزد ہیں، نامزد ملزمان میں یاسمین راشد، زبیر نیازی اور اعجاز چودھری کے نام بھی شامل ہیں،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں