4

حسد میں مبتلا کبھی کبھی قریبی لوگ بھی آپ کی ٹانگ کھینچ سکتے ہیں’ کومل عزیز

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ کومل عزیز نے کہا ہے کہ جیلیسی میں کبھی کبھی قریبی لوگ بھی آپ کی ٹانگ کھینچ سکتے ہیں اور آپ کو غلط مشورے دے سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کومل عزیز نے کہا کہ آپ جیسے خود ہوتے ہیں آپ کو لگتا ہے کہ دنیا بھی ایسی ہے، یہ نوجوانی میں آپ کی غلطی ہوتی ہے، آپ کو یہ سمجھنا ہوتا ہے کہ آپ جیسے ہیں پوری دنیا ویسی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ جس نظریے سے آپ اپنے آپ کو دیکھتے ہیں، ویسے آپ سب کو نہ دیکھیں، میں نے خاتون دوستوں میں یہ بات نوٹ کی ہے کہ انھیں سکھایا گیا ہے کہ آپ لڑکیاں ہیں آپ لڑکوں سے کم بات کریں گی۔کومل عزیز نے کہا کہ لڑکیاں اپنی بہت ساری چیزیں، جاب اور شادی کی باتیں اپنی دوستوں سے شیئر کرتی ہیں مگر آپ کی دوستیں یہاں تک کہ بہنیں بھی آپ سے جیلیس ہوسکتی ہیں اور غلط مشورہ دیتی ہیں، میں نے بچپن میں یہ چیز نہیں سیکھی تھیں۔۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو دوسرے لوگوں کی جڑیں نہ کاٹیں مجھے ایسے لوگ بہت کم ملتے ہیں، فضیلہ قیصر بہت اچھی ہیں اور ان جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ مجھ میں پہلے یہ عادت تھی کہ میں کسی کو مشکل سے نہ کہہ سکتی تھی، یہ عادت بن جاتی ہے اور آگے جاکر یہ عادت آپ کیلیے مسائل پیدا کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے اس کے لیے بہت ہمت کرنا پڑی اور اپنی اس عادت پر قابو پانا پڑا کسی وقت میں اس پر کامیاب ہوگئی اور بعض وقت میں نہ نہیں کہہ پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں