حسنین اختر نے سنوکر چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا

منامہ (سپورٹس نیوز)ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن حسنین اختر نے انڈر 21 چیمپئن شپ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گروپ کا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔حسنین نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں سری لنکا کے کیویسٹ خالد غزالی کو آؤٹ کلاس کیا، پاکستانی کھلاڑی نے میچ 100ـ01، 111ـ01 اور 67ـ40 سے اپنے نام کیا۔حسنین نے اس سے قبل گروپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے کا لونگ پینگ کو 3ـ0 سے ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں