حسن علی کے پاس جو ہنر ہے وہ غیر معمولی ہے’ ڈیوڈ وارنر

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) اپچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں دوسری ٹیموں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں۔ مجھے اور جیمز کو معلوم تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے، اس لیے ہم نے صرف عام کرکٹ شاٹس کھیلے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح خوشدل شاہ اور محمد نبی نے فنش کیا یہ حیرت انگیز تھا، میر حمزہ اور حسن علی نے بھی بہت اچھی بالنگ کی، میر حمزہ ہمارے اسٹرائیک باؤلر ہیں، جبکہ حسن کے پاس کھیل سے متعلق جو علم ہے وہ غیر معمولی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں