حسن نواز کی بیٹنگ۔ عبدالرزاق کا کردار سامنے آ گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل رائونڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔ قومی ٹیم کے سابق آل رانڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنائی گئی اسٹرائیک فورس کا حصہ تھے جس کی نگرانی عبدالرزاق کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں