فیصل آباد(پ ر) پاسبان ختم نبوت ‘جے یو پی ‘سنی تنظیم القراء اور ادارہ نورالاسلام کے زیر اہتمام سالانہ عظمت و شان حسین کانفرنسوں کا انعقاد جامعہ لاثانی ‘جامعہ قادریہ ‘ادارہ نورالاسلام میں کیا گیا جس میں عالمی مبلغ پیر محمد مقصود مدنی ‘استاد القراء علامہ محمد شریف کھرل مہمانان خاص تھے ان مواقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سیدنا حضرت امام حسین کی جدوجہدا قامت دین رہتی دنیا تک مینارہ نور مشعل راہ ہے ۔ علامہ رضا امین سیفی محمدی ‘علامہ عزیز الحسن اعوان ‘علامہ محمد تنویر طاہر راٹھور ‘پیر محمد صدیق الرحمن ‘مولانا محمد اجمل چشتی ‘صاحبزادہ احمد رضا ‘حافظ محمد اکرم مجددی ‘قاری محمد عثمان ‘امین صابری نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان کو اتحاد یکجہتی اور امن کی اشدضرورت ہے۔
80