107

حضرت بابا سندرسرکارکے عرس کی تقریبات جاری

منڈی صادق گنج(نا مہ نگار)حضرت بابا سندر سرکار کے46واں عرس کا آغاز ہوگیا، حضرت بابا سندر سرکار کے عقیدت مندوں میں مسلمان اور ہندو دونوں کی بڑی تعداد شامل ہے ، ہر سال 12-11-10مارچ کوحضرت بابا سندر قلندر کا عرس دھوم دھام سے منایا جاتا ہے اس موقع پر مسلمانوں کیساتھ ساتھ ہندو عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعدادبھی شرکت کرتی ہے اس سال بھی انکے 49 ویں عرس کا آغاز سائیں اعظم علی سندر کی سر پرستی میں ہو چکا ہے عرس کی تقریبات میں چادر پوشی محفل نعت اور محفل سماع شامل ہیں اور شہر اور گردونواح سے عقیدت مند بڑی تعداد میں پیدل سفر کر کے چادریں چڑھانے آتے ہیں ، دربارکی طرف جانے والے راستے پرمختلف قسم کی دوکانیں سج چکی ہیں ، اس موقع پر ممبر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور صدر آل پاکستان با لمیک ہندو پنچایت ہیرا لال رانا کا کہنا تھا کی ہماری برادری کی ایک بڑی تعداد حضرت بابا سندر سرکار کے گزشتہ 50 سالوں سے عقیدت مندوں میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں