8

حضرت خدیجة الکبریٰ کی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپا ر ٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ حضرت سیدہ خدیجة الکبر یٰ رضی اللہ عنہ کی دین اسلام کے لیے لازوال خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا ۔ ا م المو منین حضرت سیدہ خدیجة الکبر یٰ رضی اللہ عنہا کی عظمت و فضیلت پر عالم اسلا م کو نا ز ہے آپ کی سیر ت مبا ر کہ آج بھی امت مسلمہ کی خو ا تین کے لئے مشعل راہ ہیں نے قبول اسلام کے بعد ساری دولت اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کردی آپ رضی اللہ عنہا بے مثال سیرت، عملی اخلاق،بلند کردار، عفت و عظمت اور شرافت و مرتبہ کی وجہ سے پورے مکہ مکرمہ میں طاہرہ کے پاکیزہ لقب سے مشہور تھیں حضرت خدیجة الکبر یٰ رضی اللہ عنہا کی تعلیمات کوآئیڈیل بنا کر خواتین عزت و مقام حاصل کر سکتیں ہیں۔آپ رضی اللہ عنہا مہرووفا کا پیکر تھیں۔آپ رضی اللہ عنہا کو امت مسلمہ کی پہلی ام المومنین بننے کا شرف حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حضرت خد یجتہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر عا شقا ن رسولۖ کے نا م اپنے پیغا م میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اعلان نبوت کے بعد مشکلات و مصائب میں آپ رضی اللہ عنہا حضور ۖکی مدد گا ررہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں