حضرت سخی سرور کے عرس مبارک میں شرکت کیلئے قافلہ روانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروزف سماجی شخصیت چوہدری محمد سرور رحمانی کی زیرقیادت زائرین کرام کا قافلہ حضرت سخی سرور رحمة اﷲ علیہ کے عرس مبارک میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا، ذوالفقار کالونی گلی نمبر دو سے روانگی کے وقت شرکائے قافلہ کا جوش وجذبہ قابل دید تھا، زائرین کرام حضرت سلطان باہو رحمة اﷲ علیہ اور آپ کے والدین کے مزارات پرانوار پر بھی حاضری کا شرف حاصل کرینگے اور تونسہ شریف میں اولیائے کرام کے مزارات پرانوار پر بھی حاضری پیش کی جائے گی۔ حضرت سخی سرور رحمة اﷲ علیہ کے عرس مبارک میں شرکت کرنے والے شرکائے قافلہ وہاں پر خصوصی محافل پاک کا اہتمام کرینگے اور حاضرین کی لنگر شریف سے تواضح کی جائے گی جبکہ اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی’ فلسطین ومقبوضہ کشمیر کی آزادی’ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی’ ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں