4

حضرت سیدنا صدیق اکبر نے اپنے دور خلافت میں اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت سیدنا صدیق اکبر نے اپنے دور خلافت میں اقلیتوں کے حقوق کا بھی خاص خیال رکھا رسول اللہ ۖ کے زمانے میں جو حقوق اقلیتوں کو حاصل تھے حضرت ابوبکرصدیق نے ان کا خصوصی خیال رکھا عہد رسالت ۖمیں اقلیتوں کے حقوق متعین ہو چکے تھے حضرت ابوبکر کے زمانے میں بھی ان کو وہی حقوق حاصل رہے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کی خوشحالی کیلئے اہم فیصلے کئے عہد صدیقی اور عہد فاروقی مساوات کا عملی نمونہ تھے غیر مسلم اقلیتوں کے متعلق خلفائے راشدین کا طرز عمل اور ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی کی فکر یہ سب کچھ شریعت اسلامیہ کے نفاذ اور تعلیمات کے ثمرات تھے مرکزی علما کونسل پاکستان کے زیراہتمام حضرت سیدناابوبکرصدیق سیمینارختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹرمیں زیرصدارت چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمودقاسمی کے منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالدمحمود قاسمی میاں محمد طیب ایڈووکیٹ مولانا قاری عزیز الرحمن رحیمی مولانا مفتی محمد قاسم مولانامحی الدین المدنی مولانایوسف فاروقی مولانا عمر فاروق مولانا سید خبیب شاہ مولانا اعظم فاروق مولانا عابد فاروقی مولانا محمد نعیم طلحہ قاری الطاف اللہ فاروقی مولانا محمد اسمعیل قاسمی قاری محمد حیات نقشبندی قاری کرم داد حذیفی مولانارب نواز مولانا عرب شہزاد مولانا حفیظ الرحمان قاری محمد مشتاق مولانا ابراہیم عبداللہ صاحبزادہ حسین احمد قاسمی مولانا قاسم نواز مفتی جاسم بن سعید قاری علی حسن حیدری مولانا اسحاق ڈھڈی مولانا اللہ دتہ جمشید مولانا بنیامین مفتی اسد اللہ مولانا سید اظہر شاہ مولانا احمد یار قاری محمد لقمان مولانا یسین آسی مولانا پیر عبدالستار قاری محمد اختر عثمانی قاری عبدالعزیز معاویہ مولانا فیصل عثمان قاری محمد نوید قاری محمد اسلم قاری محمد سعید مدنی نے خطاب کیا۔چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمودقاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق حضور ۖکے ہم سفراور یار غار ہونے کے ساتھ ساتھ یار مزار تھے دنیا میں جن اکابر صحابہ کوجنت کی بشارت نوید اور خوشخبری سنائی گئی اس میں آپ کا نام صف اول میں تھا صدیق اور عتیق کا لقب آپ کو دربار رسالتۖ سے ملاہے آپ بدر احدخندق تبوک حدیبیہ بنی نظیر بنی مصطلق حنین خیبر فتح مکہ سمیت تمام غزوات میں سرکار دوعالمۖکے ہمراہی تھے اطاعت رسولۖ کی اعلی مثال قائم کی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے دوررسالت کے آخری ایام میں حضور ۖ نے آپ کو اپنے مصلے پر کھڑا کیا اور امامت کا حکم ارشاد فرمایا حکمران خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طرز حکمرانی اپنائیں تو یہ معاشرہ جنت نظیر بن سکتا ہے سیمینار کے اختتام پر سیکورٹی فورسز کے شہدا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں